عراق میں مہاجرین کی تعداد تین میلین سے تجاوز کر گئی

مہاجرین کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں حالیہ 17 ماہ میں اپنے گھروں کو ترک کرنےوالے افراد کی تعداد تین میلین سے تجاوز کر گئی ہے ۔

315505
 عراق میں مہاجرین کی تعداد  تین میلین سے تجاوز کر گئی

مہاجرین کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں حالیہ 17 ماہ میں اپنے گھروں کو ترک کرنےوالے افراد کی تعداد تین میلین سے تجاوز کر گئی ہے ۔
اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی او ایم کے ترجمان مل مین نے کہا کہ عراق میں جنوری 2014 سے لیکر مئی 2015 تک تین میلین 87 ہزار 372 افراد دیگر علاقوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔حالیہ چند ہفتوں میں ہجرت کرنے والے 55 فیصد کا تعلق مسلح گروپوں کیطرف سے محاصرےمیں لیے جانے والے شہر رامادی سے ہے ۔ ابتک اپنے گھر بار کو ترک کرنے والوں میں سے 45 فیصد نے بغداد میں اور 35 فیصد نے انبار میں پناہ لے رکھی ہے۔
مل مین نے اسطرف توجہ دلائی کہ ایک میلین 162 ہزار 998 افراد بغداد میں اور ایک میلین 52 ہزار 16 افراد نینووا میں پناہ گزین ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں