داعش کی ترکمین گروپوں کیساتھ جھڑپ ، 8 ترکمین ہلاک

دہشت گرد تنظیم داعش نے حلب کے شمالی علاقوں پر حملے کیے ہیں ۔

307004
  داعش کی ترکمین گروپوں کیساتھ  جھڑپ ، 8 ترکمین ہلاک

دہشت گرد تنظیم داعش نے حلب کے شمالی علاقوں پر حملے کیے ہیں ۔
شام کے ترکی کی سرحد کے قریب واقع راکا شہر کے علاقے تل ابیض علاقے کو کردی گروپوں کے حوالے کرنے کے بعد داعش نے حلب کے شمال میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کیے ہیں ۔ انھوں نے ام خوش گاؤں میں ترکمین گروپوں کیساتھ بھی جھڑپ کی جس کے نتیجے میں 8 ترکمین ہلاک ہو گئے ہیں ۔ داعش نے 28 مئی کو مخالفین کے زیر کنٹرول سوران قصبے سمیت سات دیہاتوں پر قبضہ کر لیا تھا ۔
دریں اثناء داعش کے قبضے سے آزاد کروائے جانے والے تل ابیض کو کوبانی سے منسلک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں