محمود عباس کی برازیل کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جنہا کیساتھ ملاقات

فلسطین کے صدر محمود عباس نے برازیل کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایڈوارڈو جنہا اور پارلیمنٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی نمائندوں کے وفد کیساتھ ملاقات کی ۔

293374

مذاکرات میں بین الا قوامی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والی حکومت اسرائیل کی پالیسیوں کیوجہ سے کھٹائی میں پڑنے والے سیاسی عمل کا جائزہ لیا گیا ۔
صدرمحمود عباس نے کہا کہ انھوں نے دو مملکتی حل کے اصول ،القدس کے دارالحکومت ہونے اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی مملکت قائم کرنے سے متعلق جاری امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے لیکن اس کے برعکس اسرائیل کیطرف سے یہودی آبادیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کی پالیسی کو جاری رکھنے اور دو مملکتی حل کے اصول کو مسترد کرنے سے عا لمی برادری کیطرف سے سیاسی عمل کو شروع کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔
صدر عباس نے فلسطینی عوام کی حمایت پر برازیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں ۔ برازیل کی قومی اسمبلی کے اسپیکر منہا نے بھی کہا کہ برازیلی پارلیمنٹ منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں