دوریاستی حل میں اسرائیل سنجیدہ نہیں:اوباما

امریکی صدر اوباما نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے انتخابات سے قبل دو نظریاتی حل کی مخالفت میں جو بیان دیا تھا وہ اسرائیلی ساکھ کو خراب کرنے کا باعث بنا ہے

292004
دوریاستی حل میں اسرائیل سنجیدہ نہیں:اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل فلسطینی مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔
اسرائیل کے چینل ٹو سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے انتخابات سے قبل دو نظریاتی حل کی مخالفت میں جو بیان دیا تھا وہ اسرائیلی ساکھ کو خراب کرنے کا باعث بنا ہے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی حل کا امکان معدوم نظر آتا ہے مگر ہماری حکومت اس کے باوجود طرفین کے درمیان مصالحت کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اوباما نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا تسلسل ایران پر عائد پابندیوں سے متاثر نہیں ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں