عراقی فوج سے چھینی گئی بکتر بند گاڑی کیساتھ حملہ

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش نے فلوجہ شہر کے شمال میں واقع ایک فوجی اڈے پر خودکش حملے کرتے ہوئے 42اہلکاروں کو ہلاک اور 30 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے ۔

301593
عراقی فوج سے چھینی گئی بکتر بند گاڑی کیساتھ حملہ

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش نے فلوجہ شہر کے شمال میں واقع ایک فوجی اڈے پر خودکش حملے کرتے ہوئے 42اہلکاروں کو ہلاک اور 30 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے ۔
جنگجوؤں نے اس حملے میں عراقی فوج سے چھینی گئی بکتر بند گاڑی کو استعمال کرتے ہوئے فوجی اڈے کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایاگیا۔ ذرائع کے مطابق جنگجوؤں نے بارود سے بھری بکتر بند گاڑی فوجی اڈے کے اسلحہ ڈپو کے ساتھ ٹکرا دی جس سے زبردست دھماکہ ہوا۔ حملے کے چند گھنٹوں بعد تک بھی مسلسل دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں کیونکہ ڈپو میں موجود گولہ و بارود وقتاً فوقتاً پھٹتا رہا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اعتراف کیا تھا کہ داعش جنگجوؤں نے گزشتہ برس موصل شہر اور اس کے مضافات پر قبضے کے بعد فوج سے 2300 بکتر بند گاڑیاں چھین لی تھیں جو فوج کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔بکتر بند گاڑیاں حاصل کرنے سے داعش کی قوت میں مزید اضافہ ہو گا۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں