سعودی عرب میں شعیوں کی مسجد پر خود کش حملہ 19 افراد ہلاک

سعودی عرب کے شہر القدیح میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

285049
سعودی عرب میں شعیوں کی مسجد پر خود کش حملہ 19 افراد ہلاک

سعودی عرب کے شہر القدیح میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کےمشرقی صوبے قاطف کے شہر القدیح کی مسجد میں خودکش حملہ آور نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اپنے جسم پر باندھے بم کو ہوا میں اڑا دیا۔
دھماکے کے فوری بعد افراتفری مچ گئی ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے وقت مسجد میں 150 کے قریب افراد موجود تھے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر سرکاری طور پر اب تک کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا اورکسی تنظیم نے بھی تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں ہوا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں