داعش کیخلاف جنگ میں کامیابی ہو گی : صدر اوباما

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انھیں عراق میں داعش کیخلاف جنگ میں ناکامی نہیں ہوئی ہے ۔

284785
داعش کیخلاف جنگ میں کامیابی ہو گی : صدر اوباما


امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انھیں عراق میں داعش کیخلاف جنگ میں ناکامی نہیں ہوئی ہے ۔
انھوں نے دی ایٹلانک جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے رامادی پر داعش کے قبضے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے خیال میں ہم داعش کیخلاف جنگ ہار نہیں رہے ہیں ۔عراقی افواج کو ہم نے تربیت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے رامادی کو کئی ماہ سے تحفظ نہیں دیا جا سکا ہے ۔دامادی پر داعش کے قبضے کے دوران عراقی فوج کی پس قدمی ایک چال ہے
ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عراق کے بارے میں میرا موقف واضح ہے ۔عراق میں ہمارا داخلہ درست قدم نہیں تھا ۔ ہم عراقی فوج کی حمایت جاری رکھیں گے لیکن اگر عراقی اپنے ملک کی سلامتی کے لیے جنگ نہیں کرتے ہیں تو پھر ہم انکے نام پر جنگ نہیں کر سکتے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں