شامی مخالفین کیطرف سے ادلیب میں 70 فوجی ہلاک

شام کے علاقے ادلیب میں 70 فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

269586
شامی مخالفین کیطرف سے ادلیب میں 70 فوجی ہلاک

شام کے علاقے ادلیب میں 70 فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
شامی مخالفین کی فتح فوج سے وابستہ قوتوں کی ادلیب میں وطن ہسپتال کمپلیکس کے محاصرے کو توڑنے کی کوشش کے دوران فوجیوں کیساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ملیشیاوں سمیت 70 فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناء مخالفین نے کفر، کاوکوراور فریک دیہاتوں سے جسر ال شعور کی جانب پیش قدمی کی کوشش کرنے والی اسد قوتوں کے چار ٹینکوں اور متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دینے کا اعلان کیاہے ۔مخالفین گروپوں نے فتح فوج کے نام سے ماہ اپریل میں مشترکہ حملے کرتے ہوئے ادلیب شہر کے مرکز کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور یہاں سے فرار ہونے والے 250 فوجیوں نے چار سال سے فوجی ہیڈ کورٹر کے طور پر استعمال کیے جانے والے ہسپتال کمپلیکس میں پناہ لے لی تھی ۔
شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے لیکر ابتک ادلیب اور جوار کے علاقے میں 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں