پرتگال  میں بحیرۂ روم یونین پارلمینٹرین اجلاس

سربراہی اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے ترکی کی قومی اسمبلی کےاسپیکر جمیل چیچک نے تمام اسپیکرز کی توجہ شام میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے اس کے ترکی پر پڑنے والے اثرات کی جانب مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں مہمانوں کے طور پر ٹھہرائے جانے والے دو ملین سے زائد شامی باشندوں کے لیے ساڑھے پانچ بلین ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں

270163
پرتگال  میں بحیرۂ روم یونین پارلمینٹرین اجلاس

بحیرۂ روم یونین پارلمینٹرین اسمبلی کی پارلیمینٹوں کے اسپیکرز کا سربراہی اجلاس پرتگال کے شہر لزبن میں شروع ہوگیا ہے۔
سربراہی اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے ترکی کی قومی اسمبلی کےاسپیکر جمیل چیچک نے تمام اسپیکرز کی توجہ شام میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے اس کے ترکی پر پڑنے والے اثرات کی جانب مبذول کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی میں مہمانوں کے طور پر ٹھہرائے جانے والے دو ملین سے زائد شامی باشندوں کے لیے ساڑھے پانچ بلین ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ " میں سب کو ترکی آنے کی دعوت دیتا ہوں آئیں اور ترکی کی قربانیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
انہوں نے اس موقع پر دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ممالک سے ترکی آکر شام جانے اور دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار دو سو افراد کو ہم نے ترکی سے نکال باہر کیا ہے۔ ہم تنہا سارا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں