اتحادی قوتوں کےفوجی عدن میں موجود نہیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے اتحادی قوتوں کے عدن شہر میں داخلے کی خبرو ں کی تردید کی ہے ۔

260527
 اتحادی قوتوں کےفوجی عدن میں موجود نہیں، سعودی عرب


سعودی عرب نے اتحادی قوتوں کے عدن شہر میں داخلے کی خبرو ں کی تردید کی ہے ۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کی اطلاع کیمطابق عدن ہوائی اڈے کے جوار میں جدید ترین اسلحے سے لیس فوجیو ں کو تعینات کیا گیا ہے لیکن ایجنسی نے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں ۔
دریں اثناء سعودی عرب کےفوجی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عدن میں موجود فوجیوں کو انھوں نے علاقے میں نہیں بھیجا ہے۔دریں اثناء یمن کے صدر منصور حادی نے سعودی فوجیوں کیطرف سے عدن کے ہوائی اڈے کو حوثیوں سے واپس لینے کے لیے ان کی امداد کرنے سے متعلقہ بیانات کو واپس لے لیا ہے ۔
دوسر ی طرف اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں کی عدن اور جوار کے حوثی ٹھکانوں پر بمباری پوری شدت کیساتھ جاری ہے ۔ ملک کے تیسرے بڑے شہر تائز کی گلیوں میں گتھم گھتا جنگ ہو رہی ہے ۔عوام علاقے سے فرار ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اقوام متحدہ نےاعلان کیا ہے کہ یمن کا بنیادی ڈھانچہ، مواصلات اور صحت کا نظام تباہ ہو جانے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں