شام: فوجی طیاروں کی ہسپتال پر بمباری 10 افراد ہلاک

دارالحکومت دمشق کے قصبے جیرود میں واقع ہسپتال پر کئے گئے اس حملے میں بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

252929
شام: فوجی طیاروں کی ہسپتال پر بمباری 10 افراد ہلاک

شام میں خانہ جنگی پوری رفتار سے جاری ہے اور حالیہ اطلاع کے مطابق فوجی طیاروں کی طرف سے ایک ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت دمشق کے قصبے جیرود میں واقع ہسپتال پر کئے گئے اس حملے میں بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شامی عمومی انقلابی کونسل نے اس حملے کو قتل عام قرار دیا ہے۔
شامی فوجی نے 10 اپریل کو بھی فلسطینی مہاجرین کے یرموک کیمپ میں واقع ہسپتال پر بیرل بم کا حملہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ گذشتہ ماہ ادلِب کے ہسپتال پر کئے جانے والے فضائی حملے میں بھی 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں