فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اتحاد کا عالمی ہفتہ شروع ہو گیا

فلسطین اتحاد سوسائٹی اور انسانی حقوق اور آزادی انسانی امدادی وقف İHH نے بھی " اسرائیل کے جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی اتحاد" کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا

245336
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اتحاد کا عالمی ہفتہ شروع ہو گیا

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اتحاد کا عالمی ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔۔۔
فلسطین اتحاد سوسائٹی اور انسانی حقوق اور آزادی انسانی امدادی وقف İHH نے بھی " اسرائیل کے جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی اتحاد" کے نام سے مہم کا آغاز کیا ہے۔
مہم کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسام بدران نے اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہوئے 12 سالوں کے دوران اپنے اوپر بیتے ہوئے حالات کو بیان کیا۔
بدران نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں جو حالات ہیں ان کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی ان جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کو ادویات تک فراہم نہیں کی جاتیں۔
بدران نے کہا کہ "میں 10 سال میں صرف تین دفعہ اپنی بیوی سے مل سکا، وہ مجھے اجازت نہیں دیتے تھے۔ ان جیلوں میں کسی بھی چیز کی اجازت نہیں ہے ، صرف تشدد کرتے اور سزا دیتے ہیں"۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی اتحاد کی مہم کے سلسلے میں متعدد نمائشوں اور اجلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں