امریکی فوجی داعش کا ہدف

داعش نے اپنے خلاف جنگ میں شریک 100 امریکی فوجیوں کے نام، پتے ،تصاویر اور رتبے انٹر نیٹ سے شائع کر دیا

277061
امریکی فوجی داعش کا ہدف

دہشت گرد تنظیم داعش نے امریکی فوجیوں کو اپنا ہدف دکھایا ہے۔
داعش نے اپنے خلاف جنگ میں شریک 100 امریکی فوجیوں کے نام، پتے ،تصاویر اور ان کے رتبوں کو انٹر نیٹ سے شائع کیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم نے' داعش ہیک یونین ' کے دستخط کے ساتھ شائع کی جانے والی اس فہرست میں شامل فوجیوں کو ہلاک کرنے کے لئے اپنے حامیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
دہشت گرد تنظیم کے مطابق فوجیوں کے بارے میں یہ معلومات کمپیوٹر کے ڈیٹا بیس سے ہیک کی گئی ہیں۔
اگرچہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ ان معلومات میں سے زیادہ تر رائے عامہ کے لئے کھلے ذرائع میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی وزارت دفاع ' پینٹا گون' نے تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔
جن فوجیوں کو ہدف دکھایا گیا ہے ان کا بّری، فضائیہ اور بحری فوج جیسے مختلف شعبوں سے ہونا مرکز توجہ بن رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں