دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے صدرتیونس

تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے ٹیلیویژن پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہا ہے ۔

273048
دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے صدرتیونس

تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے ٹیلیویژن پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہا ہے اور دہشت گردوں پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقلیتی درندے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے ہم ان کے خلاف آخری حد تک مزاحمت کریں گے ۔دریں اثنا ،تیونس کے وزیراعظم نے کہا کہ انٹیلی جنس حکام ایک حملہ آور یاسین لابیدی کو جانتے تھے تاہم انہیں اسکے کسی دہشت گرد گروہ سے روابط کا علم نہیں تھا۔پولیس نے 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں