یمن میں تشدد تھمنے میں نہیں آ رہا

یمن میں 4 ماہ قبل شعیہ ہوسیوں کے انتظامیہ کو قبضے میں لینے کے بعد سے تشدد تھمنے میں نہیں آ رہا

254678
یمن میں تشدد تھمنے میں نہیں آ رہا

یمن میں 4 ماہ قبل شعیہ ہوسیوں کے انتظامیہ کو قبضے میں لینے کے بعد سے تشدد تھمنے میں نہیں آ رہا۔
البیدا شہر میں قبائلی اراکین کے ساتھ جھڑپ کرنے کے نتیجے میں 7 ہوسی ہلاک ہو گئے ہیں۔
جھڑپ ایک مسلح گروپ کے ہوسیوں کے مورچوں پر حملہ کرنے کے نتیجے میں ہوئی۔
ہوسیوں کے زیر کنٹرول شہر البیدا جغرافیائی اعتبار سے ملک کے وسط میں واقع ہے اور جنوبی شہروں میں داخلے کے لئے مرکزی دروازوں میں سے ایک کی حیثیت رکھتا ہے ۔
یہ شہر اس سے قبل بھی قبائلی گروپوں اور ہوسیوں کے درمیان تشدد کے واقعات کا منظر پیش کرتا رہا ہے۔
دوسری طرف یمن کے صدر منصور ہادی نے خلیجی تعاون کونسل سے خطاب میں یمن میں بحران کے حل کے لئے جاری مذاکرات کو ریاض میں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ہادی کی اس اپیل کا سعودی عرب کے شاہی پیلس اور خلیجی تعاون کونسل کی طرف سے مثبت جواب موصول ہوا ہے۔
اجلاس کی تاریخ کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ہادی، ہوسیوں کے حملے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے لیکن بعد میں اس استعفے کو واپس لے لیا اور اپنی زیر محاصرہ رہائش گاہ سے نکل کر عدن جانے میں کامیاب ہو گئے اوراس وقت سے یہاں سے ملکی انتظام چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں