شام اورعراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن

عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی فوج نے تکریت کے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔

244672
شام اورعراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر  فوجی آپریشن

عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عراقی فوج نے تکریت کے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔
ملک کے وزیراعظم اور کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے اتوار کو اس کارروائی کا اعلان کیا اور "تکریت کی آزادی" نامی کوششوں کو دیکھنے کے لیے قریبی شہر سمارا کا دورہ کیا۔
العبادی نے سنی قبائل کے جنگجووں سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کا ساتھ چھوڑ دیں۔
ہزاروں شیعہ ملیشیا کے ارکان، مقامی قبائل اور عراقی فورسز تکریت سے قبضہ چھڑانے کے لیے متحد ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ علاقے میں گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔
اس شہر پر گزشتہ سال کے وسط سے دولتِ اسلامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔ تکریت کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک کلیدی مقام قرار دیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں