نیتن یاہو کا امریکی کانگرس سے خطاب

سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہینر کی دعوت پر منگل کو امریکی کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

244573
نیتن یاہو کا امریکی کانگرس سے خطاب

سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہینر کی دعوت پر منگل کو امریکی کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔توقع ہے کی وہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے امریکہ روانگی سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مضبو ط تعلقات پر یقین رکھتے ہیں تاہم اسرائیل کی سلامتی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکا ن امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس اور جرمنی ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدے چاہتے ہیں جو اسے جوہری ہتھیار بنانے سے روک سکے لیکن یہ معاہدہ ایران کو بہت زیادہ رعایتیں دے گا اور ان کے پاس ایک ایسی صلاحیت آ جائے گی جس سے وہ جوہری ہتھیار بنا سکیں گے۔امریکہ کا اصرار ہے کہ وہ ایران کو جوہری بم نہیں بنانےدے گا اور وہ اسرائیل کی سلامتی پر یقین رکھتا ہے۔ تاہم وہ اس بات پر برہم ہے کہ بوہنیر نے وائٹ ہاؤس کو مطلع کیے بغیر وزیراعظم نیتن یاہو کو کانگرس سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔دوسری طرف ایران اس بات پر مصر ہے کہ وہ جوہری بم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے اور اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں