داعش عراق میں خون ریزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

ملک بھر میں ہونے والے حملوں اور جھڑپوں میں 44 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں

242607
داعش عراق میں خون ریزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

دہشت گردی تنظیم داعش عراق میں خون ریزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔
ملک بھر میں ہونے والے حملوں اور جھڑپوں میں 44 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
بغداد کے شمالی قصبے بلاد رُز میں بم سے مسلح گاڑیوں کے حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہو گئے ہیں۔
داعش کے عسکریت پسندوں نے سمرہ کے قریب عراق سیکورٹی فورسز اور شعیہ ملیشیا کی چیک پوسٹ پر بم سے مسلح گاڑی سے حملہ کیا جس میں 8 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
موصل اور شینگال کی تحصیلوں میں سڑکوں پر بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق داعش کے علاقے پر مارٹر گولے کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
داعش کے عسکریت پسندوں نے صوبہ عنبر میں زیادہ تر پولیس اور اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر مشتمل 32 افراد کو عوام کی نظروں کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق عسکریت پسندوں نے علاقے میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل بیس عین الاسد پر کنٹرول کی کوشش کی اور یہاں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
داعش کے پھینکے ہوئے مارٹر گولوں کے رہائشی علاقوں پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں