نائیجریا میں بم دھماکے 29 افراد ہلاک

نائیجریا کے بیو اور جوس شہروں میں بم کے دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

239793
نائیجریا  میں  بم  دھماکے 29 افراد ہلاک

نائیجریا کے بیو اور جوس شہروں میں بم کے دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بیو شہر میں دو خود کش حملہ آور ایک پارک میں داخل ہوئے۔ ایک خود کش نے اپنے آپ کو بم سے اڑا دیا جبکہ دوسرے حملہ آور کو وہاں موجود لوگوں نے ہلاک کر دیا ۔ اس حملے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسی طرح صوبہ پلیٹیو کے شہر جوس میں بم کے دو حملوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ گذشتہ رو ز پوٹیسکم اور کانو شہروں میں دو خود کش حملہ آوروں کے بسوں کے اڈے پر حملے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں