قطر نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

خلیجی ریاست قطر نے مصر کے ساتھ لیبیا پر فضائی حملوں سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد قاہرہ میں متعیّن اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے

225172
 قطر نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

خلیجی ریاست قطر نے مصر کے ساتھ لیبیا پر فضائی حملوں سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد قاہرہ میں متعیّن اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
قطر کا کہنا ہے کہ اس نے عرب لیگ میں مصری ایلچی کے بیانات کے بعد اپنے سفیر کو واپس بلایا ہے۔ درایں اثنا، قطری وزارت خارجہ کے شعبہ عرب امور کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ دوحہ نے عرب لیگ کے قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں مصر کی جانب سے عرب ریاستوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر اور یک طرفہ طور پر لیبیا پر فضائی حملوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ مصر کے لڑاکا طیاروں نے لیبیا کے شہر درنہ میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ پیر کو بمباری کی تھی۔اس سے ایک روز پہلے داعش نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں نقاب پوش جنگجوؤں کو یرغمال اکیس قبطی عیسائیوں کے گلے کاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں