لیبیا میں عوامی انقلاب کے بعد 4 سال بیت گئے

چار سال گزرنے کے باوجود لیبیا میں امن و امان اور استحکام قائم نہیں ہو سکا، ملک چار طاقتوں میں بٹا ہوا ہے

221927
لیبیا میں عوامی انقلاب کے بعد 4 سال بیت گئے

لیبیا میں 40 برسوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے قدافی کے اقتدار کا خاتمہ کرنے والے عوامی انقلاب کی چوتھی سالانہ یاد منائی جا رہی ہے۔
بغاوت کے چوتھے برس عملی طور پر چار حصوں میں منقسم ہونے والے ملک میں 4 برسوں سے جاری سیاسی بحران کی بنا پر تا حال حالات معمول پر نہیں آسکے۔
دارالحکومت طرابلس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ گلی کوچوں میں نکلے ۔ تا ہم اب طرابلس لیبیا کا واحد دارالحکومت نہیں ہے۔
ایک دوسرے کی دشمن ہونے والی چار حصوں پر مشتمل انتظامیہ داعش، القاعدہ اور دیگر دو گروہوں پر مشتمل ہے۔
مصر اور متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز اس ملک میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں