ترکی کے میونخ سیکورٹی کانفرنسکے بائیکاٹ پرحماس کا خوشی کا اظہار

حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی جانب سے جرمنی میں جاری میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اقدام کو ترکی کے فلسطینی عوام کے حق پر مبنی دعوے کی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے

214000
ترکی کے میونخ سیکورٹی کانفرنسکے بائیکاٹ پرحماس کا خوشی کا اظہار

فلسطین کی تنظیم حماس نے 51 ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت پر ترکی کے وزیر خارجہ کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی جانب سے جرمنی میں جاری میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اقدام کو ترکی کے فلسطینی عوام کے حق پر مبنی دعوے کی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں آخری لمحات میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت کرنے کے اعلان پر اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں