عراق کی جرمنی سے امداد فراہم کرنے کی اپیل

رمنی میں جاری 51 میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے العبادی نے چانسلر انگیلا مرکیل سے ملاقات کیے جانے اور ان سے اسلحہ اور خفیہ سروس کی تشکیل نو کے لیے جدید سازو سامان فراہم کرنے اپیل کی ہے اور جرمنی کی چانسلر نے انہیں متعلق سازو سامان فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے

214063
عراق کی جرمنی سے امداد فراہم کرنے کی اپیل

عراق نے جرمنی سے امداد طلب کرلی۔
عراق کے وزیر اعظم حید ر العبادی نے جرمنی سے خفیہ ادارے کی تنظیم نو کے لیے جدید ٹکنولوجی اور سازو سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
جرمنی میں جاری 51 میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے العبادی نے چانسلر انگیلا مرکیل سے ملاقات کیے جانے اور ان سے اسلحہ اور خفیہ سروس کی تشکیل نو کے لیے جدید سازو سامان فراہم کرنے اپیل کی ہے اور جرمنی کی چانسلر نے انہیں متعلق سازو سامان فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران دولتِ اسلامیہ دہشت گرد تنظیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جدو جہد میں ان کے ملک کو فتح حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک دولتِ اسلامیہ کو ایک سنگین خطرے کے طور پر دیکھتا ہے اور انہیں عراق میں اس تنظیم کے خلاف مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام ممالک سے عراق کی حمایت جاری رکھنے کی بھی اپیل کی

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں