داعش کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر مارا گیا

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ موصل پر فضائی حملے میں داعش کے لیے کام کرنے والے ایک کیمیائی ہتیھاروں کے ماہر ابو مالک ہلاک ہو گیا ہے

203857
داعش کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر مارا گیا

داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل پر فضائی حملے کے دوران داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
امریکی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس کی قیادت میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملے میں کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر ابو مالک کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کی موت نے داعش کے کیمیائی ہتھیار تیار کرتے ہوئے معصوم انسانوں کے خلاف استعمال کرنے کے احتمال میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے عراق کے سابق لیڈر صدام حسین کے لیے بھی کام کیا تھا۔
کلورین گیس کے ذخائر موجود ہونے کا دعوی کردہ داعش کے پاس کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں تا حال کوئی قطعی دلیل نہیں پائی جاتی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں