لبنان میں دہشت گردی کے حملےکے نتیجے میں نو افراد ہلاک 37 زخمی
خود کش حملہ آور نے ہفتے کو ایک کیفے کے اندر اپنے آپ کو بارودی مواد کے ساتھ اڑا دیا۔ یہ کیفے جبل محسن کے علاقے میں واقع ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت شیعہ ہے۔ القاعدہ سے منسلک النصرا فرنٹ نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے
لبنان میں شہر طرابلس میں ایک کیفے پر ہونے والے خود کش حملے میں کم ازکم نو افرادہلاک جبکہ 37زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے ہفتے کو ایک کیفے کے اندر اپنے آپ کو بارودی مواد کے ساتھ اڑا دیا۔ یہ کیفے جبل محسن کے علاقے میں واقع ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت شیعہ ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک دوسرے خود کش بمبار نے بھی اپنے آپ کو دھماکے سے اس وقت اڑا دیا جب لوگ لبنان کے دوسرے بڑے شہر میں پہلے دھماکے والی جگہ پر جمع تھے۔
القاعدہ سے منسلک النصرا فرنٹ نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سکیورٹی حکام اس حملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
جس کیفے میں دھماکا ہوا وہ اس اسٹریٹ میں واقع ہے جو جبل محسن کو سنی علاقے باب التابانے سے جدا کرتی ہے۔
یہ علاقہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جھڑپوں کا مرکز رہا ہے جن میں شام کی جنگ اور صدر بشارالاسد جو خود بھی ایک علوی شیعہ ہیں، کے اقدامات کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے۔
طرابلس میں تشدد میں سب سے زیادہ اضافہ اکتوبر میں ہوا۔
دریں اثنا لبنان کے وزیر اعظم نے خود کشم حملے کے بار میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان کبھی بھی دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا اور مملکتِ لبنان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو جاری رکھے گی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کو تحلیل کر دیا
اسرائیلی پریس کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بیان وزراء کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد دیا