عراق: گزشتہ سال کے دوران ساڑھے چار ہزار افراد کا اغوا

عراقی حقوقِ انسانی کی تنظیم کے رکن فاضل ال غرائی نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں خواتین اور بچوں سمیت کُل4 ہزار 583 افراد کو اغوا کیا گیا ہے

168533
عراق: گزشتہ سال کے دوران  ساڑھے چار ہزار افراد کا اغوا

عراقی حقوقِ انسانی کی تنظیم کے رکن فاضل ال غرائی نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں خواتین اور بچوں سمیت کُل4 ہزار 583 افراد کو اغوا کیا گیا ہے ۔
انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں واضح کیا کہ داعش دہشت گرد تنظیم نے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سمیت اندرونِ و بیرونِ ملک فروخت کیاہے یا ان کی رہائی کےلیے تاوان طلب کیا ہے ۔
غرائی نے حکومتِ عراق سے ان واقعات کی تحقیقات کروانے کےلیے ایک محکمہ قائم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور اس کی اتحادی فوج داعش کے زیر قبضہ یزیدی اور مسلمان خواتین کی رہائی کو ممکن بنائے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں