اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

165598
اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان فلسطینیوں کو تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے اور اسرائیلی فوج پر حملے کرنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
زیر حراست فلسطینیوں کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیاہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر قالقلیہ کے داخلی حصے میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیاہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز دریائے اردن اور بیت المقدس میں ایک تواتر سے چھاپےمار کر مختلف الزامات کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لے رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں