حماس کے قیام کی ستائیسویں سالگرہ

شمالی غزہ کے شہر جبالیہ میں نمازِ جمعہ کے بعد کی جانے والی اس پیدل مارچ میں شریک حماس کے سیاسی بیورو چیف فتحی حماد نے کہا کہ غزہ میں ہماری مزاحمت بعض اسرائیلی حکام کی سیاسی زندگی ختم کرنے کا سبب بنی ہے

146973
حماس کے قیام کی ستائیسویں سالگرہ

فلسطینیوں نے حماس کے قیام کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر پیدل مارچ کی ۔
شمالی غزہ کے شہر جبالیہ میں نمازِ جمعہ کے بعد کی جانے والی اس پیدل مارچ میں شریک حماس کے سیاسی بیورو چیف فتحی حماد نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بعض عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ امن قائم کرنے اور حماس کے خلاف اتحاد قائم کرنے کی جو بات کہی ہے اس کے جواب میں میں یہ کہوں گا کہ میرے سامنے موجود یہ ایک لاکھ کا مجمع حماس تحریک کی کامیابی کا سر چشمہ بنے گا۔
حماس نے کہا کہ غزہ میں ہماری مزاحمت بعض اسرائیلی حکام کی سیاسی زندگی ختم کرنے کا سبب بنی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں