یوسف الکاراداوی کے بارے میں ریڈ بُلٹن شائع کر دیا گیا

انٹر پول نے مصر کی طرف سے حراست کے مطالبے پر عالمی مسلمان علماء یونین کے سربراہ یوسف الکاراداوی کے بارے میں ریڈ بُلٹن شائع کر دیا

139594
یوسف الکاراداوی کے بارے میں ریڈ بُلٹن شائع کر دیا گیا

بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن انٹر پول نے مصر کی طرف سے حراست کے مطالبے پر عالمی مسلمان علماء یونین کے سربراہ یوسف الکاراداوی کے بارے میں ریڈ بُلٹن شائع کر دیا ہے۔
انٹرپول کے انٹر نیٹ سائٹ پر شائع ہونے والے اس فیصلے کے مطابق قصداً جرم کی تحریک دینے ، جرم میں مددگار ہونے، قیدیوں کو فرار ہونے میں مدد دینے ، چوری ڈاکہ اور لوٹ مار جیسے جرائم کی وجہ سے مصر اور قطر کی شہریت کے حامل یوسف الکاراداوی کے خلاف ریڈ بلٹن نکالا گیاہے۔
فیصلے میں 88 سالہ کاراداوی کی تین تصاویر کو بھی شائع کیا گیاہے۔
کاراداوی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قطر میں رہائش پذیر ہیں ۔
واضح رہے کہ انہوں نے منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی کی مخالفت کی اور فوجی قابض حکمران عبدالفتاح السیسی پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی۔
مصر کی عدالت نے کارادوای کے خلاف الزامات کو درست ثابت کر کے دسمبر 2013 میں ان کے خلاف ریڈ بلٹن نکالنے کے لئے انٹرپول سے رجوع کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں