کوالیشن قوتوں کا داعش کےٹھکانوں پر حملے

متحدہ امریکہ کی قیادت میں کوالیشن قوتوں کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے شدت پسند وں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اِن حملوں میں اسکول، ایک اسپتال، دولت اسلامیہ کی چوکیاں اور داعش کے زیر قبضہ ایک عمارت کو ہدف بنایا گیا

209841
کوالیشن قوتوں کا داعش کےٹھکانوں پر حملے

متحدہ امریکہ کی قیادت میں کوالیشن قوتوں کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے شدت پسند وں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
شام کی جنرل انقلابی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متحدہ امریکہ کی نگرانی میں کوالیشن قوتوں کے جنگی طیاروں نے ملک کے شمالی علاقے میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے رقعہ پر 30 بار فضائی حملے کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اِن حملوں میں اسکول، ایک اسپتال، دولت اسلامیہ کی چوکیاں اور داعش کے زیر قبضہ ایک عمارت کو ہدف بنایا گیا۔
رائٹرز خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹوں میں بتایا ہے کہ تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں