امریکی افواج کے عراق اور شام میں داعش کے 6 ٹھکانوں پر حملے

امریکی افواج نے عراق اور شام میں داعش کے 6 ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں ۔ان حملوں میں شام میں کوبانی کے جوار میں داعش کے پانچ ٹھکانوں اور القائدہ سے وابستہ خوراسان گروپ کے ایک ڈپو کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ مخلوط قوتوں نے حالیہ تین روز میں عراق اور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 30 بار فضائی حملے کیے ہیں ۔

199288
  امریکی افواج  کے عراق اور شام میں داعش کے 6 ٹھکانوں پر حملے


امریکی افواج نے عراق اور شام میں داعش کے 6 ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں ۔ان حملوں میں شام میں کوبانی کے جوار میں داعش کے پانچ ٹھکانوں اور القائدہ سے وابستہ خوراسان گروپ کے ایک ڈپو کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ مخلوط قوتوں نے حالیہ تین روز میں عراق اور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 30 بار فضائی حملے کیے ہیں ۔دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ داعش کیخلاف جدوجہد جاری ہے لیکن اس دوران 80 سے زائد ممالک کے 15 ہزار غیر ملکی جنگجو داعش میں شامل ہونے کے لیے عراق اور شام پہنچ گئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کردہ ایک رپورٹ کیمطابق داعش کو پٹرول کی فروخت سے یومیہ ایک میلین ڈالر اور فدیے سے سالانہ 35 سے لیکر 45 میلین ڈالر کی آمدنی ہو تی ہے ۔دریں اثناء اسد قوتوں کی داعش کے زیر کنٹرول راکا شہر پر بمباری کے نتیجے میں نو شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ادھر ، امریکہ کے وزیر دفاع چیک ہیگل نے کہا ہے کہ ان کا ہدف شام میں داعش کو ختم کرنا ہے اور وہ ملک میں جاری خانہ جنگی میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں