یورپ میں مسجد اقصی کے لئے احتجاجی مظاہرے

اسرائیل کے مسجد اقصٰی پر حملوں کے خلاف آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

192137
یورپ میں مسجد اقصی کے لئے احتجاجی مظاہرے

اسرائیل کے مسجد اقصٰی پر حملوں کے خلاف آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کل اوپیرا کی عمارت کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین کے گروپ نے پردہ اسکرین پرمسجد اقصٰی کے ماڈل کی نمائش کی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی فلم دکھائی۔
سوٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں بھی اسرائیل کے مسجد اقصٰی پر حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کی طرف سے منعقدہ یہ مظاہرہ بارش کے باوجود جاری رہا۔
مظاہرےمیں یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے شعبہ سوٹزر لینڈ کے سربراہ مراد شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے حوالے سے دنیا کے ہر جغرافیے میں مظلوم اقوام کا ساتھ دینے کو جمہوریت سے اخذ کردہ اخلاقی فریضے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
شاہین نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سینکڑوں سالوں کی جدوجہد کے بعد حاصل کردہ جمہوری اقدار ایک دن مشرق وسطی کے جغرافیے میں بھی حاکم ہوں گی۔
مظاہرہ پُر امن شکل میں اختتام پذیر ہو گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں