عراقی و شامی مہپاجرین کی تعداد تیرہ ملین ہو چکی ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے مطابق ،عراق اور شام میں مسلح تنازعات کی وجہ سے 13.6 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں

187773
عراقی و شامی مہپاجرین کی تعداد تیرہ  ملین ہو چکی ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے مطابق ،عراق اور شام میں مسلح تنازعات کی وجہ سے 13.6 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں ان میں سے زیادہ تر افراد سردی کے آغاز پر خوراک اور چھت سے محروم ہیں۔
ادارے کے ڈائریکٹر امین عواد کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی ضروریات کی اعتبار سے دنیا بے حسی کا شکار ہے۔
جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت میں عواد کا کہنا تھا، اب جب ہم یہ کہتے ہیں کہ گزشتہ دو ماہ سے ایک ملین افراد بے گھر ہیں یا صرف ایک رات میں پچاس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں تو دنیا اس کے جواب میں کچھ کہتی ہی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان 13.6 ملین افراد میں شام میں داخلی طور پر اپنے گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد تقریبا ساڑھے چھ ملین ہے جب کہ 3.3 ملین افراد بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں