اسرائیلی وزیر کی طرف سے نیتان یاہو کو استعفے کی دھمکی

حکومت کے موجودہ سیاسی طرزعمل کو جاری رکھنے کی صورت میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا: عامر پیرٹیز

186992
اسرائیلی وزیر کی طرف سے نیتان یاہو کو استعفے کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر ماحولیات عامر پیرٹیز نے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کی پالیسیوں پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے موجودہ سیاسی طرزعمل کو جاری رکھنے کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

اسرائیل کے ایک ٹیلی ویژن چینل پر بات کرتے ہوئے پیرٹیز نےکہا کہ "ایک ایسے وقت میں کہ جب ہمارے ارد گرد کی ہر چیز جھلس رہی ہے اور ٹوٹ پھوٹ رہی ہے، نیتان یاہو انتہائی دائیں بازو کے مطالبات کے پابند ہو گئے ہیں اور میں اس شکل میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھنے والی حکومت کا حصہ نہیں بنوں گا"۔
پیرٹیز نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ " میں اسرائیل میں امن کے فرنٹ پر ہوں ۔ میں اس بات پر حتمی یقین رکھتا ہوں کہ فلسطینیوں کو اپنی حکومت بنانے کا حق حاصل ہے اور میں دو حکومتی اور دو قومی حل کی حمایت کرتا ہوں"۔
واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کے روز اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسلمانوں کے قبلہ اوّل یعنی مسجد اقصٰی میں داخل ہو گئےتھے۔ اس واقعے سے فلسطینی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں متعد افراد زخمی ہوئے اور مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔
یہ واقعہ عالمی سطح پر بھی مظاہروں کا سبب بنا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں