داعش دہشت گرد تنظیم کے لیڈر کی ہلاکت کا دعوی

کولیشن فورسز کے طیاروں نے موصل کے قریب 10 گاڑیوں کے ایک کانوائے کو نشانہ بنایا ، گاڑیوں میں داعش کے لیڈر موجود تھے: امریکی وزارت دفاع

186032
داعش دہشت گرد تنظیم کے لیڈر کی ہلاکت کا دعوی

امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی کولیشن فورسز نے عراق میں فضائی حملے میں داعش کے لیڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔

دعوے کے مطابق حملے میں داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی ہلاک ہو گیا ہے، تاہم امریکہ کی وزارت دفاع سے ایک بااثر شخصیت نے کہا ہے کہ ہم اس دعوے کی تصدیق کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔
امریکی وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان کے مطابق کولیشن فورسز کے طیاروں نے موصل کے قریب 10 گاڑیوں کے ایک کانوائے کو نشانہ بنایا ، گاڑیوں میں داعش کے لیڈر موجود تھے۔
العریبیہ ٹیلی ویژن کے مطابق داعش کا لیڈر البغدادی زخمی ہو گیا ہے اور عراق کے مقامی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق البغدادی کا نائب ہلاک ہو گیاہے۔
سوشل میڈیا میں بغدادی کی ہلاکت کے دعوے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جبکہ داعش نے انٹر نیٹ سے ان دعووں کی تردید کی ہے۔
امریکی حکام نے کانوائے پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کانوائے میں بغدادی کے موجود ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
حملے میں داعش کے بیسیوں عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی کولیشن نے عنبر کے علاقے میں بھی فضائی آپریشن کیا ہے اور عینی شاہدوں کے مطابق ایک گھرپر حملے میں کہ جہاں داعش کے لیڈروں کا اجلاس ہو رہا تھا، 15 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے بعد عسکریت پسندوں میں بھگدڑ مچ گئی اور قصبے میں داخلے اور اخراج کے راستوں کو بند کر دیا گیا۔
اس دوران بغداد اور اس کے جوار میں شعیوں کو ہدف بنانے والے بم حملوں میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بغدادی کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر لگائی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں