اسرائیلی پولیس بوٹوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئی

اسرائیل۔ فلسطین سرحد پر ایک دفعہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے

182067
اسرائیلی پولیس بوٹوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئی

اسرائیل۔ فلسطین سرحد پر ایک دفعہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف پولیس، بوٹوں سمیت مسجد کے اندر تک داخل ہو گئی اور سٹن گرینیڈوں کا استعمال کیا۔
یہ واقعات ایک متعصب یہودی گروپ کی طرف سے مسجد میں داخل ہو کر عبادت کرنے کا اعلان کئے جانے کے بعد پیش آئے۔
صبح کے وقت جب یہودی گروپ مسجد کے دروازے پر انتظار کر رہا تھا فلسطینی گروپوں نے مظاہرہ شروع کر دیا۔
مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان پکڑ دھکڑ مسجد کے اندر تک جاری رہا۔
مسجد اقصٰی کی انتظامیہ میں آنے والے اسلامی وقوف کے منیجر عظّام الخطیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج سن 1967 کی جنگ کے بعد سے لے کر اب تک پہلی دفعہ بوٹوں سمیت مسجد میں داخل ہوئی ہے۔
دوسری طرف انسانی حقوق و آزادی امداد ی وقف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے اٹارنی نے بلیو مارمرائے امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی رواں سال کے موسم گرما میں غزہ پر حملوں میں اسرائیل کو جنگی جرائم کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں