عراقی پشمرگے زمینی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے

عربیل کی کردی علاقائی انتظامیہ کے پارلیمان نے گزشتہ ہفتے پشمرگوں کو شام روانہ کیے جانے کے بل کی منظوری دے دی تھی

172484
عراقی پشمرگے زمینی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوبانی روانہ کیے جانے والی پشمرگے قوتیں زمینی جنگ میں حصہ نہیں لیں گی اور یہ زیادہ شامی گروہوں کی توپوں کے ساتھ مدد کریں گی۔
عربیل کی کردی علاقائی انتظامیہ کے پارلیمان نے گزشتہ ہفتے پشمرگوں کو شام روانہ کیے جانے کے بل کی منظوری دے دی تھی۔
شام کو روانہ کیے جانے والے پشمرگوں کے بارے میں بیان جاری کرنے والے علاقائی انتظامیہ کے ترجمان سیفن ڈیزائی کا کہنا ہے کہ ان کے دستے توپوں اور دیگر نصب اسلحہ کے ساتھ معاونت فراہم کیں گے اور یہ زمینی لڑائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
شامی حقوق انسانی کے واچ ہاؤس کہ جس کا مرکزی دفتر برطانیہ میں ہے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چالیس دنوں میں کوبانی کی جھڑپوں میں 815 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 481 کا تعلق داعش، 302 کا تعلق کردوں اور 32 کا تعلق دیگر گروہوں سے ہے۔
دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں حمایت و امداد کے حصول کی خاطر اردن کا دورہ کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں