ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں پیش رفت

ایرانی وزیر خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کافی کٹھن گزرے ہیں، تا ہم اب ہم نے مسائل سے ہٹ کر حل چارے پر بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے

160068
ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں پیش رفت

ایران اور متحدہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ ویانا کے جوہری مذاکرات میں پیش رفت حاصل ہوئی ہے تا ہم 24 نومبر تک کسی معاہدے تک رسائی کے لیے تا حال کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ چھ گھنٹے سے زائد مدت تک مذاکرات کیے۔
ظریف نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کافی کٹھن گزرے ہیں، تا ہم اب ہم نے مسائل سے ہٹ کر حل چارے پر بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
ایرانی سیکرٹری خارجہ تین ۔ چار ہفتوں کے اندر یورپی یونین خارجہ پالیسی کی نمائندہ اعلی کیتھرین آشٹن اور امریکی ہم منصب سے دوبارہ ملاقاتیں کریں گے۔
طرفین 24 نومبر کی حتمی تاریخ کو مزید توسیع دینےکا ارادہ نہ ہونے پر مبنی بیانات جاری کر رہے ہیں۔
آشٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سلسلہ مذاکرات اب ایک نازک مرحلے میں داخل ہوا ہے۔ مذاکرات میں اہم ترین موضوع ایران کی یورینیم کی افزودگی کی استعداد میں کس طرح حد بندی لائے جا سکنے اور پابندیوں کو کس حد تک ہٹائے جانے پر مبنی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں