شام:خفیہ ایٹمی تنصِبات کا انکشاف

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے بتایا ہے کہ شام میں چار مزید ایٹمی تنصِبات کاپتہ چلا ہے

150672
شام:خفیہ ایٹمی تنصِبات کا انکشاف

شام نے اقوام متحدہ سے خفیہ رکھنے والے چار کیمیائی اسلحے کی تنصیبات کا انکشاف کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے خصوصی نمائندے نے منگل کے روز سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا ۔
گزشتہ سال اگست کے مہینے میں دمشق پر ہونے والے کیمیائی حملے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان معاہدے کے تحت شام میں موجود تیرہ سو ٹن کیمیائی اسلحے کے ذخیرے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
توقع ہے کہ ماہ رواں کے دوران ان تنصیبات کو تباہ کر دیا جائے گا ۔
تاہم ایک حالیہ بیان کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شام نے کیمیائی اسلحے پر مبنی اپنے پروگرام کو خفیہ رکھا ہے جس سے مزید تشویش لاحق ہو گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں