اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیل فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر رات گئے دس فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ فوج کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں ان افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے

143538
اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیل نے فلسطینی باشندوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیل فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر رات گئے دس فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
فوج کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں ان افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے اور واقعات کی چھان بین کے لیے ان کو متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔
فلسطینی حکام نے اس موضوع کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
اسرائیل فوج اور پولیس دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اکثر و بیشتر چھاپے مارتے ہوئے فلسطینی باشندوں کو حراست میں لےلیتی ہے۔
اسرائیل کی جیلوں اس وقت سات ہزار سے زائد فلسطینی قیدی موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں