فلسطینی عوام کےلیے اکہتر ملین ڈالر کی مزید امریکی امداد

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے غزہ کےلیے 71 ملین ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے

135357
فلسطینی عوام کےلیے اکہتر ملین ڈالر کی مزید امریکی امداد

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے غزہ کےلیے 71 ملین ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ، غزہ میں تاحال 58 ہزار سے زائد افراد اقوامِ متحدہ کے کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں کہ جنہیں خوراک،صاف پانی اور ایندھن کی اشد ضرورت ہے ۔
امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی ضروریات کےلیے امداد کی فراہمی جاری رکھے گی ۔
یاد رہے کہ سالِ رواں کے دوران امریکہ نے اب تک مجموعی طور پر فلسطین کو 118 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں