شام: امن فوج کے چوالیس اہلکاراغوا کر لیے گئے

شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار مخالفین نے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے گولان کی پہاڑیوں سے اقوام متحدہ کے چوالیس امن اہلکاروں کو اغوا کر لیا جب کہ اکیاسی مزید اہلکاروں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں

108180
شام: امن فوج کے چوالیس اہلکاراغوا کر لیے گئے

شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار مخالفین نے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے گولان کی پہاڑیوں سے اقوام متحدہ کے چوالیس امن اہلکاروں کو اغوا کر لیا جب کہ اکیاسی مزید اہلکاروں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
خبر کے مطابق ،شام میں حفاظتی دستوں اور مخالفین کے درمیان اسرائیل کے زیر تسلط علاقے گولان کی پہاڑی میں ہونے والی گھمسان کی لڑائی میں شدت پسندوں نے القنیطرہ سے اقوام متحدہ کے چوالیس امن اہلکاروں کو اغوا کر لیا جب کہ الروینہ اور بریقاہ کے علاقے میں اکیاسی مزید اہلکارپھنس کر رہ گئے ہیں جن کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اغوا کئے گئے اور محصور امن اہلکاروں کا تعلق فلپائن اور فیجق سے ہے۔
دوسری جانب، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کی جانب سے امن اہلکاروں کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ان اہلکاروں کی جلد از جلد رہائی کے لئے اقدامات کے لئے زور دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں