اسد فورسز کے عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری

درعا کے دہی علاقے داعیل میں بیرل بم گرائے جس کے نتیجے میں 5 بچے ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے

101813
اسد فورسز کے عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری

شام میں اسد فورسز کے عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسد فورسز سے منسلک فضائیہ نے درعا کے دہی علاقے داعیل میں بیرل بم گرائے جس کے نتیجے میں 5 بچے ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
اطلاع کے مطابق بیرل بم صبح سویرے جب لوگ سو رہے تھے گرائے گئے اور ہلاک ہونے والے بچوں میں سے 4 بچے ایک ہی کنبے کے تھے۔
متعدد لاشیں ابھی تک مکانات کے ملبے تلے دبی ہیں۔
الغیریہ الشرقیہ کے قصبے اِن ہیل میں بھی بیرل بم گرائے گئےہیں۔
آکس فیم تحقیقاتی گروپ کی رپورٹ کے مطابق شام میں مارچ 2011 سے لے کر اگست 2013 تک 17 سال اور اس سے کم عمر 11 ہزار 420 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 389 بچوں کو ماہر نشانہ بازوں نے ہلاک کیا ہے جبکہ باقیوں میں سے زیادہ تر کی ہلاکت بموں اور توپ کے گولوں سے ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں