غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری جاری

حالیہ حملوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے 3 مساجد تھیں، حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں

101346
غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری جاری

اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حالیہ حملوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے 3 مساجد تھیں، حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے 7 جولائی سے جاری حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 500 سے زائد بچے ہیں اس کے علاوہ 10 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف حملوں کی وجہ سے غزہ میں 4 لاکھ 70 ہزار طالبعلم اپنی تعلیم کو شروع نہیں کر پا رہے، حملوں کے مکمل طور پر رُکنے کے بعد طے کردہ تاریخ کو اسکول کھلیں گے ۔
اقوام متحدہ کا فلسطینی مہاجرین کا امدادی ادارہ UNRWA اسکولوں میں مقیم غزہ کے ہزاروں کنبوں کے لئے کوئی اور رہائش کی جگہ تلاش کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
غزہ میں 141 اسکول اسرائیل حملوں سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 22 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں