اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری پانچ فلسطینی شہید

اطلاع کے مطابق نصرت کےعلاقے میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں دو نوجوان شہید ہوگئے اسی علاقے میں ایک اور حملہ کیا گیا جس میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دیر البالہ میں ہونے والے فضائی حملے میں بھی ایک پینتالیس سالہ فلسطینی شخص شہید ہوگیا

100423
اسرائیلی طیاروں کی  غزہ پر بمباری پانچ فلسطینی شہید

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے مرکزی علاقے پر بمباری کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق نصرت کےعلاقے میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں دو نوجوان شہید ہوگئے اسی علاقے میں ایک اور حملہ کیا گیا جس میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دیر البالہ میں ہونے والے فضائی حملے میں بھی ایک پینتالیس سالہ فلسطینی شخص شہید ہوگیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کے کمانڈروں کی شہادت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے دیگر رہنماؤں پر بھی حملے کئے جائیں گے جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے ۔
واضح رہے کہ آٹھ جولائی سے اب تک اسرائیلی حملوں میں دو ہزار ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اورخواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں بھی اب تک سڑسٹھ اسرائیلی مارے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد یہودی فوجیوں کی ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں