عراق میں خیمہ بستیوں نے خدمات کا آغاز کر دیا

اقوام متحدہ، شمالی عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ اور ترکی سے آفات و ہنگامی حالات ڈائریکٹریٹ AFAD کے تعاون سے خیمہ بستیوں نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے

95044
عراق میں خیمہ بستیوں نے خدمات کا آغاز کر دیا

عراق میں خیمہ بستیوں کو قیام کے لئے کھولنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق عراق میں داعش کے حملوں سے بچ کر سنجار میں پناہ لینے والے ہزاروں افراد کے لئے اقوام متحدہ، شمالی عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ اور ترکی سے آفات و ہنگامی حالات ڈائریکٹریٹ AFAD کے تعاون سے خیمہ بستیوں نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔
تحصیل زاہو کے قریب واقع گاؤں درعابون میں200 ایکڑ اراضی پر 10 ہزار افراد کی صلاحیت کی حامل خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔
داعش سے بچ کر آنے والوں کو یہاں قبول کیا جائے گا اس کے علاوہ مختلف مقامات پر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید 4 خیمہ بستیاں قائم کی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کےمہاجرین کے ہائی کمیشن کے بین الاقوامی قانونی مشیر ایردوان قالقان نے کہا ہے کہ اس قدر زیادہ تعداد میں مہاجرین کے مقابل علاقائی کُرد انتظامیہ اور اقوام متحدہ کافی ثابت نہیں ہو گا لہذا ضروری ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور ممالک بھی مدد کریں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں