ہم مصر کے فائر بندی کے اقدام سے وابستہ رہیں گے: عباس

فلسطینی انتظامیہ کی اوّلین ترجیح اسرائیلی حملوں کو اور بہتے خون کو روکنا اور اس کے بعد غزہ کی تعمیر نو ہے: محمود عباس

93532
ہم مصر کے فائر بندی کے اقدام سے وابستہ رہیں گے: عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ" ہم مصر کے فائر بندی کے اقدام سے وابستہ رہیں گے اور اس کے علاوہ کوئی اور اقدام قبول نہیں کریں گے"۔
رملّہ میں فلسطینی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کی اوّلین ترجیح اسرائیلی حملوں کو اور بہتے خون کو روکنا اور اس کے بعد غزہ کی تعمیر نو ہے۔
عباس نے کہا کہ جو غزہ میں پیش آیا وہ کسی جنگ میں پیش نہیں آیا۔
اپنے خطاب میں مسجد اقصٰی کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے عباس نے کہا کہ "مسجد اقصٰی ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم اس کی تقسیم کو ہرگز قبول نہیں کریں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں