داعش قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

داعش نے عراق کے شمال میں یزیدی فرقے کے 80 مردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور شام کے مشرق میں اسی قبیلے کے 700 افراد کو ہلاک کر دیا ہے

93656
داعش قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اطلاع کے مطابق داعش نے عراق کے شمال میں یزیدی فرقے کے 80 مردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور شام کے مشرق میں اسی قبیلے کے 700 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراق میں داعش کے خلاف امریکی حملے بھی جاری ہیں۔
امریکہ اور عراقی فوج نے موصل کے بیراج کا دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کے لئے آپریشن کیا ہے اور فضاء سے امریکی جنگی طیاروں کے حملوں کے ساتھ ساتھ زمین سے پیش مرگے بھی حملے کر رہے ہیں۔
حالیہ اطلاع کے مطابق حملوں میں داعش کے 11 عسکریت پسند ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ عنبر میں بھی عراقی فوج کے فضائی آپریشنوں میں داعش کے 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس دوران یزیدی فرقے کے ایک اسمبلی ممبر اور ایک کُرد سرکاری شخصیت نے کہا ہےکہ داعش نے ملک کے شمال میں ایک یزیدی قصبے میں جمعہ کے روز 80 کے قریب یزیدی مردوں کو ہلاک کر دیاہے اور عورتوں اور بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔
جبکہ شامی انسانی حقوق مانیٹرنگ ہوم تنظیم کے مطابق داعش نے شام کے مشرق میں الشعطاط قبیلے کے 700 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں