غزہ میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں وبائی امراض تیزی سے پھیل سکتےہیں

79621
غزہ میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں وبائی امراض تیزی سے پھیل سکتےہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تین ہفتے سے جاری ان حملوں کے باعث غزہ میں متعدد اسپتال اور طبی مراکز تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ایک اسپتال ، چودہ طبی مراکز، فلسطینی ریڈ کراس اور ہلالِ احمر کی انتیس ایمبولینسیں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ متعلقہ طبی عملے کا چالیس فیصد جھڑپوں کے باعث ان مراکز سے غیر حاضر ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں