عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش اور پشمرگوں کے درمیان جھڑپیں

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش اور پشمرگوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔داعش نے شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے زیر کنٹرول تین قصبوں سنجار ،رابعہ اور زومار پر قبضہ کر لیا ہے ۔داعش ان جھڑپوں میں عراقی فوج سےقبضے میں لیے جانے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔

79285
 عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش اور پشمرگوں کے درمیان جھڑپیں


عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش اور پشمرگوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔داعش نے شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے زیر کنٹرول تین قصبوں سنجار ،رابعہ اور زومار پر قبضہ کر لیا ہے ۔داعش ان جھڑپوں میں عراقی فوج سےقبضے میں لیے جانے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔اسلحہ و بارود کا ذخیرہ ختم ہو جانے کیوجہ سے پشمرگوں نے سنجار کو ترک کرتے ہوئے سنجار پہاڑوں میں پناہ لے لی ہے اور وہ کردی علاقائی انتظامیہ کیطرف سے نئی کمک کے انتظار میں ہیں۔موصل سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سنجار عراقی فوج کی واپسی کے بعد 6 جون سے داعش کے زیر کنٹرول ہے ۔دریں اثنا ء داعش نے موصل بیراج پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں